قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ان رجسٹرڈ، ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کے گرد گھیرا تنگ۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد علی کی ہدایات پر موٹر رجسٹرینگ اتھارٹی قصور نیاز سبحانی کی زیر نگرانی انسپکٹر علی اسد اللہ،مزمل علی ڈوگر، اور سٹاف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشین نے الصبح قصور کی مین شاہراہوں پر چیکنگ ناکہ بندی کی چیکنگ ناکہ بندی نیو بائی پاس اور نیو لاری اڈہ اور منڈی موڑ مین فیروز پور روڈ پر کی گئی دوران چیکنگ ڈیفالٹر اور ان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون کیا گیا جس میں سینکڑوں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران چالان اور متعدد گاڑیاں بند اور دیگر گاڑیوں کے ای پے کے ذیعے آن لائن چالان جمع کروائے گئے ۔متعدد گاڑیاں پولیس چوکی بند کروا دی۔ اس موقع پر انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصور علی اسد اللہ، انسپکٹر مزمل ڈوگر کا میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں مالکان کو کسی قسم کی رعائیت نہیں دی جائے گی ان رجسٹرڈ گاڑی اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑی مالکان اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس ادا کرے۔
قصور: محکمہ ایکسائزکا بغیر رجسٹرڈ، ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کے گرد گھیرا تنگ
Feb 25, 2023