فسادی خان کاجیل بھر و تحریک ڈرامہ بھی فلاپ ہو گیا: امجد لطیف 

Feb 25, 2023


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ فسادی خان کی طرف سے جیل بھر و تحریک کا ڈرامہ بھی فلاپ ہو گیاہے جیل بھرو تحریک سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ تھا مگر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کا ساتھ نہ دے کر سیاسی استحکام کو مکمل سپورٹ کیا وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے کفایت شعاری کی پالیسی سے اربوں روپے کی بچت ہوگی وفاقی کابینہ ارکان اسمبلی نے تنخواہیں مراعات نہ لینے کا اعلان کرکے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے میاں محمد عرفان ،ملک پرویز اقبال ،شیخ محمد یعقوب بگا ،ملک عرفان اسلام ،شفاعت چوہان ،اعظم بٹ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میا ں امجد لطیف نے کہاکہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک سستی شہرت حاصل کرنے کا ڈرامہ ہے۔

مزیدخبریں