شیخوپورہ:گھریلو ناچاقی، خاوند کی بیوی کو چھر ی کے وار کرکے مارنے کی کوشش 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مانانوالہ نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر خاوند نے چھریوںکے وار کرکے اپنی بیوی کو جان سے مارنے کی کوشش کی تاہم خاتون کے شورمچانے پر خاوند فرار جبکہ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا بتایاگیا ہے محلہ فیصل ٹائون میں مجاہد نامی شخص نے اپنی بیوی ساحر کو چھریوں کے وار کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی تاہم اس عمل سے خاتون ساحر بی بی شدید زخمی ہوگئی اور شور مچانے پر مجاہد موقع سے فرار ہوگیا ریسکیوٹیموں نے خاتون کو فسٹ ایڈ کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ہے مانانوالہ پولیس مصروف تفتیش ہے.

ای پیپر دی نیشن