جھوٹ،فریب اور فراڈ امپورٹڈحکومت کا ٹریڈ مارک بن چکا :میاں علی بشیر

Feb 25, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار حلقہ پی پی 140 میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ  جھوٹ،فریب اور فراڈ امپورٹڈحکومت کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے لاہور میں ہزاروں کارکنان اور مہنگائی سے ستائے ہوئے افراد نے جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں گرفتاریاں دی ہیں مگر حکمران چند افراد کا بتلاکر حقیقت کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں امپورٹڈحکمرانوں کو یہ معلوم نہیں کہ حقیقت کبھی بھی چھپتی نہیں شیخوپورہ میں جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں سب سے پہلے میں خود اور میرے حلقہ کے عوام اور معززین کے ہمراہ گرفتاریاں پیش کریں گے جیل بھرو تحریک کوئی سیاسی نہیں بلکہ کرپٹ نظام، نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا اور مہنگائی کیخلاف ہے یہی وجہ ہے کہ عوام خود گرفتاریاں دینے کو تیار ہیں گذشتہ روز نکالی جانیوالی ریلی میں حلقہ کے عوام کی بھرپور شرکت عمران خان کے بیانیہ کی کامیابی ہے ۔جس پر ہم حلقہ کے عوام کے مشکور ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے انصاف ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں عمر بشیر،ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر، سٹی صدر شمس حسن بھٹی،میاں وقاص سرور رامے،نذر حسین سیال، علی خان، عمیر بشیر سیکھو،شیخ عمران مونگا، شیخ نعیم احمد،رضا فارو ق واہلہ،میاں شاہد اسلم جالندھری،میاں مقبول احمد،میاں عبداللہ،میاں محمدظفر،ندیم یوسف، چودھری ریاض ورک،بنیامین ہاشمی،منصورگجر، محمداسلم گجر،سرمد تیمور ایڈووکیٹ،کیپٹن بلوچ، سید نعمان رضوی،سمیت دیگربھی موجودتھے۔

مزیدخبریں