قصور (نمائندہ نوائے وقت)قصوراور گردو نواح میں ڈکیتی کی مختلف وار داتوں میں ڈاکو ؤں نے متعدد شہریوں سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کی نقدی، موٹر سائیکلیں،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریسیکو 1122 کے ملازم بڈھانہ چک نمبر 45 پتوکی کے رہائشی امجد علی نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی سے فارغ ہو کر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گھر جا رہا تھا کہ ٹھوکر پڈھانہ کوڑے خاں کے قریب چا رڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بیس ہزار روپے کی نقدی اور ضروری کاغذات چھین لیے اور فرار ہو گئے۔ سرہالی کے رہائشی فرحان نے تھانہ مصطفی آباد قصور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ وہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنی فیملی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ مصطفی آباد کے قریب تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اس کی موٹر سائیکل اور چار ہزار روپے کی نقدی وغیرہ لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔