سگریٹوں کی مصنوعی قلت پر قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا:طاہر منہاس


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ شہر او رگردونواح میں سگریٹ ڈیلرو ں نے سگریٹوں کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ان کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافہ کر دیا ہے جبکہ شہر میں ممنوعہ غیر ملکی برانڈ کے سگریٹ بھی مہنگے داموں فروخت کیے جارہے ہیں ایک سال قبل شیخوپورہ میں ایف بی آر نے ایک غیر قانونی گودام میں چھاپہ مارکر غیر ملکی سگریٹ کی بھاری کھیپ پکڑی تھی مگر اس کے باوجود شہر میں غیر ملکی ممنوعہ سمگل شدہ سگریٹ فروخت کیے جا رہے ہیں ۔انجمن شہریاں کے چوہدری طاہر منہاس نے کہاکہ محکمہ فوڈاتھارٹی کی توجہ ان پان شاپوں پر نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ بلا خو ف خطر زہر فروخت کر رہے ہیں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلہ میں فوری کاروائی کیلئے احکامات جاری کریں۔

ای پیپر دی نیشن