اسلا م آباد (خصوصی نامہ نگار)کامسٹیک ایوارڈز 2023 کے لیے درخواستوں کی وصولی جا ری۔ تفصیلا ت کے مطا بق کامسٹیک اس سال نو کیٹیگریز میں کامسٹیک ایوارڈز کے لیے درخواستیں وصول کر رہا ہے۔ وہ سائنس دان اور محققین جو اوآ ئی سی کے رکن ممالک کے شہری ہیں اور اس وقت اوآ ئی سی کے ممبر ملک میں کام کر رہے ہیں وہ 31 مارچ تک ان ایوارڈز کے لیے نامزدگی جمع کروانے کے اہل ہیں۔کامسٹیک اس سال بنیادی سائنسز، فزکس اور ریاضی کے شعبوں میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے درخواستیں وصول کررہا ہے، جبکہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایکسی لینس ایوارڈ کے لیے جس میں ینگ ریسرچر ایوارڈ، بہترین سائنسی کتاب کا ایوارڈ، بہترین پیٹنٹ ایوارڈ، اور حیاتیات، کیمیا، ریاضی، اور طبیعیات میں بہترین ریسرچ پیپر ایوارڈ شامل ہیں کے لئے درخواستیں وصول کر رہا ہے۔
لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، درخواستیں 31 مارچ تک وصول کی جائیں گی،کامسٹیک
Feb 25, 2023