ملک کی معاشی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ، خالد مسعود سندھو 

Feb 25, 2023


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے انہی حالات میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیاسی میدان میں اتری ہے تاکہ پاکستان کو اس معاشی گرداب سے نکالا جائے،راولپنڈی میں اپنی جماعت کے تنظیم نو کا عمل مکمل کرلیا ہے جس کے مطابق عمر عبدالرحمن جنجوعہ ضلعی صدر ،حکیم محمد افضل سینئر نائب صدر ،عبدالجبارخان اور بابر زمان قریشی نائب صدور ،جنرل سیکرٹری اشفاق علی ،دپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد طارق ،سیکرٹری کوآرڈی نیشن رانا زاہد یعقوب سیکرٹری تعلقات عامہ محمد سعید علوی ،میڈیا سیکرٹری خنیس الرحمان ہمارے عہدیدار ہیں،ان خیالات کا اظہار  انہوں نے راولپنڈی پریس کلب میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی مسائل سے نکالنے اور محمد علی جناح کی سوچ کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نام سے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کیساتھ سیاسی میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں