راولپنڈی(جنرل رپورٹر) جیل بھرو تحریک مکمل ناکام ہوگئی ہے جے یو آئی ضلع راولپنڈی کے امیر ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے گزشتہ روز جیل بھرو تحریک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحر یک انصاف کے کارکن دودھ پینے والے مجنون ہیں خون دینے والے نہیں، جنرل سیکرٹری ارشد عباسی، ترجمان ضیاء اللہ خان ،پروفیسر زبیر عباسی،مولانا ظہیرالدین،مولانا محبوب الرحمن قریشی اورقاری کرامت الرحمن نے کہا کہ یہ لوگ صرف ڈھول کی تھاپ پر ناچنا جانتے ہیں،جیل اور ہتھکڑیاں ان کے بس کا روگ نہیں،عوام ان کو پہچان چکی،الیکشن میں احتساب کریں گے ۔