اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت امین مرزا گوجرخا نوی نے کہا ہے کہ پاکستا ن اس وقت مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے یہ وقت حکومت مخالف تحریکوں کا نہیں بلکہ پاکستان بچاؤ تحریک کا ہے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ملک کے لئے ایک ہوں نواز شریف، آصف علی زرداری، عمران خان، مولانا فضل الرحمان و دیگر قائدین اپنے سیاسی ا ختلافا ت بھلا کر پاکستان کی سلامتی کے لئے ایک میز پر بیٹھیں پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے پاکستان کا نقصان ہمارا نقصان ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر او ر ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم اس مشکل وقت میں کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار مرز اگوجرخانوی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی اپنے ملک کے حالات دیکھ کر نیندیں حرام ہیں یہ کیسی سیاست ہے کہ ملک آئی ایم ایف کے مرہون منت ہے اور سیاسی قیادت فقط الزام تراشیوں سے کام چلا رہی ہے عالمی سطح پر ہم تنہائی کا شکار ہوتے چلے جا رہے ہیں پاکستان کے لئے سوچنا ہوگا ہمارا تن من دھن پاکستان کے لئے حاضر ہے اپنے ملک کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے سیاسی قیادت سے کہتا ہوں ہر پاکستانی ملک کے لئے کردار ادا کرے دنیاکہاں سے کہاں پہنچ گئی ہم آج بھی کشکول لئے پھر رہے ہیں ہمارا یقین ہے پاکستان تاصبح قیامت سلامت رہے گا۔
سیاسی قائدین کو ا ختلافا ت بھلا کرپاکستان کیلئے سوچنا ہو گا، امین مرزا گوجرخانوی
Feb 25, 2023