چکلالہ ، چنار پارک کے آہنی جنگلے کوڑے دان ٹوٹ گئے ،ہر طرف گند پھیل گیا 

راولپنڈی(محبوب صابر / جنرل رپورٹر) کنٹو نمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقے سکیم تھری میں واقع چنار پارک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے پارک کے اطراف نصب کئے جانے والے آہنی جنگلے مختلف جگہوں سے ٹوٹ گئے، مرکزی گیٹ کا بیرونی کنڈا ٹوٹ گیا، گند پھینکنے کیلئے پارک  میں رکھے گئے کوڑے دان ٹوٹنے سے ہر طرف گند پھیل چکا ہے، رپورٹ کے مطابق کینٹ بورڈ چکلالہ کے حکام نے شہریوں اور ارد گرد کے مکینوں کیلئے پارک بنایا گیا جہاں پر خوبصورت پھولوں کے پودے، درخت  لگائے گئے اور راہ داریاں بنائی گئیں جن کے اطراف نصب کی گئیں اینٹوں کو خوبصورت رنگوں سے رنگا گیا، جھولے اور بنچ بھی رکھے گئے، لیکن کینٹ  بورڈ کے عملہ کی غفلت اور لا پر واہی کے باعث مین گیٹ کا بیرونی کنڈا ٹوٹ چکا ہے اور گیٹ کو رسی سے باندھا گیا ہے، پارک میں گندگی ڈالنے کیلئے رکھے گئے کوڑے دان ٹوٹ کے ادھر ادھر پڑے ہوئے ہیں اور ہر طرف گند ہی نظر آتا ہے، جھولوں اور بنچوں کا رنگ و روغن بھی خراب ہو چکا ہے، شہریوں نے کینٹ بورڈ حکام سے پارک کی طرف خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن