بجلی بچاؤ مہم: کراچی شہر میں مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا حکم

Feb 25, 2023 | 17:50

ویب ڈیسک

 توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے کمشنر کراچی نے شاپنگ مال اور مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے بند کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی۔وفاقی حکومت کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے تمام ڈی سیز کو خط لکھ دیا ہے۔کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا جس میں ڈی سیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شاپنگ مالز، مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرائی جائیں۔کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے بند کرانے کے اقدامات کیے جائیں، توانائی بحران سے متعلق وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرایا جائے۔

مزیدخبریں