لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی ممبر پارلیمنٹ لی اینڈرسن کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر پارٹی سے رکنیت معطل کر دی گئی۔ ایک بیان میں ٹوری ایم پی لی ایڈرسن نے کہا تھا لندن پر مسلمانوں نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ مسلمان میئر نے لندن کو ہم سے دور کر دیا ہے۔ مسلمانوں نے برطانیہ پر تو قبضہ نہیں کیا لیکن میئر لندن صادق خان پر مسلمان قابض ہیں اور مسلمان میئر کا مطلب لندن پر مسلمانوں کا کنٹرول ہے۔ لی اینڈرسن کے نفرت انگیز بیان پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور برطانیہ کی لیبر پارٹی نے لی اینڈرسن کے بیان کو متعصبانہ اور نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ وزیراعظم رشی سونک ایم پی لی ایڈرسن کوپارٹی سے نکالیں۔ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی نڑاد میئرلندن صادق خان نے کہا لی اینڈرسن مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں ان کا بیان جلتی پر تیل کا کام کریگا، اس معاملے پر وزیراعظم کی خاموشی متنازع بیان کے دفاع کے مترادف ہے۔
‘‘لندن پر مسلمانوں کا کنٹرول‘‘ متعصبانہ بیان دینے پر برطانوی ایم پی کی پارٹی رکنیت معطل
Feb 25, 2024