لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز صوبے کی ترقی کیلئے آج روڈ میپ کا اعلان کریں گی۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مریم نواز پنجاب کی خواتین کیلئے بھرپور اقدامات کا اعلان کریں گی۔ اﷲ تعالیٰ نے ایک بار پھر وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ کا منصب ن لیگ کو دیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل نے اپنا وزارت اعلیٰ کا امیدوار تبدیل کر کے پہلا یوٹرن لے لیا ہے۔
مریم نواز آج ترقی کے روڈمیپ‘ خواتین کیلئے بھرپور اقدامات کا اعلان کرینگی: مریم اورنگزیب
Feb 25, 2024