صدارتی الیکشن، 9 مارچ کو ہو گا، آصف زرداری ن لیگ، پی پی کے مشترکہ امیدوار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+وقائع نگار) ملک کے 14 ویں صدر کا انتخاب 9 مارچ بروزہفتہ ہو گا ،حکومتی اتحادی جماعت کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی  مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہونگے،سابق صدر اسلام آباد ہی میںمقیم ہیں اور امور کی نگرانی کر رہے ہیں،صدر مملکت کا حلقہ انتخاب 28فروری تک مکمل ہو جائے گا ،جس کے فوری بعد صدارتی الیکشن کا انعقاد آئینی تقاضہ ہے ،نئے سینٹ کی تکمیل کا انتظار نہیں کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کی طرف سے صدارتی انتخاب کے حوالے سے شیڈول جاری کیا جا رہا ہے، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد سینیٹ الیکشن سے پہلے صدارتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اپوزیشن کی جانب سے ابھی صدارتی منصب کے لئے امیدوار کا  اعلان ہونا باقی ہے ۔ علاوہ ازیں  وزارت عظمی اور صدارتی انتخاب کیلئے حکمران اتحاد میں مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کیلئے دو مارچ کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ صدرِ مملکت کے لیے انتخاب چار مارچ کو کرائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو موجودہ سینیٹرز ہی ووٹ دیں گے۔ وزیراعظم کے عہدے کے لئے شہباز شریف ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ذرائع کے مطابق  الیکشن کمیشن 9مارچ کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے حوالے سے آج باقاعدہ شیڈول بھی جاری کرے گا۔ خیال رہے کہ صدر عارف علوی کی 5سالہ آئینی مدت 8ستمبر 2023کو ختم ہو چکی ہے تاہم ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...