شوکاز کے بعد شیر افضل نے بیرسٹر گوہر کو گھر جا کر منا لیا، بھرپور ساتھ دینے کا اعلان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کو اْن کے گھر جا کر منا لیا۔ شیر افضل مروت نوٹس ملنے کے بعد بیرسٹر گوہر کے گھر پر پہنچے اور اپنے بیان سے متعلق وضاحت کی۔ شیر افضل مروت نے پارٹی کے بیرسٹر گوہر کو گلے لگایا اور اْن کے گال پر بوسہ دیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں میں ناراضی ختم ہوگئی۔ بعد ازاں بیرسٹر گوہر کے ساتھ بیٹھ کر شیر افضل مروت نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے میڈیا پر جو گفتگو کی اْس کو غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا۔ میرا مؤقف شروع سے ایک ہی ہے کہ الیکشن کے حوالے سے ہمیں جیسا احتجاج کرنا چاہیے تھا ویسا ردعمل نہیں دیا گیا۔ بیرسٹر گوہر کو اگر میری کوئی بات بری لگی تو وہ آدھی رات کو کال کر کے بولتے تو میں ان کے گھر پر آ کر ناراضی ختم کر لیتا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرسٹر گوہر میرے بھائی ہیں اور میں یہاں یہ معلوم کرنے آیا کہ یہ واقعی ناراض ہیں یا پھر شوکاز نوٹس خلائی مخلوق کی طرف سے بھیجا گیا، میں نے بیرسٹر گوہر کو گلے لگایا ماتھے پر بوسہ لیا تو ان کے ایک شکن بھی نہیں آئی۔ ہم اس ملاقات اور ویڈیو پیغام کے توسط سے پی ٹی آئی کارکنوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ قیادت میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، بیرسٹر گوہر ہمارے چیئرمین رہیں گے اور یہ عمران خان کی طرف سے نامزد کردہ چیئرمین ہیں۔ خان نے جس کو بھی نامزد کیا وہ ہمارے سر کا تاج ہے۔ ہم ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے، جو لوگ اختلافات پیدا کر کے کارکنوں کو مایوس کرنا چاہتے ہیں انہیں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ناکامی ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...