نیویارک، عدالت کا ٹرمپ کو45 کروڑ42 لاکھ ڈالر ادائیگی کا حکم

نیویارک(آئی این پی ) امریکی ریاست نیویارک کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر 45 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رقم میں مین ہٹن کی عدالت کا  ٹرمپ کو 35 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کا جرمانہ بھی شامل ہے۔ سابق امریکی صدر کو 30 روز کے اندر رقم یا بانڈز جمع کرانے اور اپیل کی مہلت دے دی گئی۔ واضح رہے کہ مین ہٹن کے جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے 2 بیٹوں کو 47، 47 لاکھ ڈالر کا جرمانہ کیا تھا اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے سابق عہدیدار کو بھی 11 لاکھ ڈالرادائیگی کا حکم دیا گیا تھا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے بیٹوں اور سابق عہدیدار کو ایک ہفتہ قبل فراڈ کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...