پیرس(آئی این پی ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکال دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کو غیر واضح مالیاتی لین دین اور ملک میں روسی رقم کی آمد کے خدشات کے باعث 2022 میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کے علاوہ بارباڈوس، جبرالٹر اور یوگنڈا کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے جبکہ کینیا اور نمبیا کو گرے لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یو اے ای کو اہم اصلاحاتی پیشرفت کے بعد گرے لسٹ سے نکالا گیا یو اے ای کو 2022 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ آج پیرس میں ایف اے ٹی ایف نے 3 روزہ اجلاس کے اختتام پر فیصلہ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ایک جامع جائزہ کے بعد کیا گیا۔ یو اے ای نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے سخت قوانین بنائے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای نے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور ہتھیاروں کے پھیلا کو روکنے کیلئے اقدامات کیے۔ رپورٹ کے مطابق مالی جرائم کو روکنے کیلئے اماراتی حکام نے نئی ضوابط مرتب کیے۔ یواے ای نے منی لانڈرنگ کی روک تھام اور انسداد دہشتگری کیلئے ادارہ قائم کیا۔
ایف اے ٹی ایف نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکال دیا
Feb 25, 2024