دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا سرگرمیاں، سی پی او آفس گوجرانوالہ کے 2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

Feb 25, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈیوٹی کے دوران سوشل میڈیا کا استعمال کرنے پر دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل انیس اور عثمان سی پی او دفتر کے مرکزی دروازے پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ گزشتہ روز دونوں ڈیوٹی کرنے کی بجائے اپنے اپنے موبائل پر سوشل میڈیا استعمال کرنے میں مصروف تھے، جس پر دونوں کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروا دیا۔

مزیدخبریں