فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ میں تدفین کے بعد والد نے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے تین سالہ بچی کی لاش کو قبر سے نکلوا لیا۔ پولیس نے ملزموں کو حراست میں لے لیا، تفصیل کے مطابق تھانہ باہلک کے علاقہ میں عظمیٰ بی بی کی تین سالہ بیٹی جانبحق ہو گئی۔ بچی کی تدفین کر دی گئی، بچی کی موت کی اطلاع ملنے پر بچی کے حقیقی والد حفیظ اللہ نے ساتھیوں کے ہمراہ بچی کی لاش کو قبر سے نکلوا لیا۔ پولیس کے مطابق بچی کے حقیقی والد حفیظ اللہ نے اپنی مطلقہ بیوی عظمیٰ بی بی پر الزام لگایا کہ اس نے میری تین سالہ بیٹی کو قتل کیا ہے، بچی کی تدفین کے دوران دونوں پارٹیوں میں جھگڑے کی اطلاع پر ایس ایچ او باہلک نے تدفین کے وقت مزاحمت پر بچی کے حقیقی والد اور ساتھیوں کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
فیصل آباد: قتل کا شبہ، والد نے تدفین کے بعد 3 سالہ بچی کی نعش قبر سے نکال لی، ساتھیوں سمیت گرفتار
Feb 25, 2024