شکر گڑھ ‘چک امرو(نامہ نگاران)45 روز قبل مبینہ طور پر قتل ہونے والی حاملہ بیٹی کے لرزہ خیز قتل کے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ورثا نے نیناکوٹ نارووال روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ ورثا کے مطابق 45 روز قبل رشید پورہ کی 6 ماہ قبل بیاہی حاملہ خاتون کشف شاہین کو مبینہ طور پر شوہر نے پہلی بیوی اور بھائی کے ساتھ مل کر قتل کیا۔اور نعش سرحدی گاؤں چجوانہ میں دبادی‘ لواحقین کے مطابق ملزم شوہر نے واقعہ کو اغوا کا رنگ دے دیا مقتولہ کے ورثا کے شک پر پولیس تفتیش میں ملزم سعادت نے قتل کیا اعتراف کیا۔ ورثا نے الزام لگا یا ہے کہ پولیس نے نہ تو مقدمہ درج کیا اور نہ ہی کوئی گرفتاری کی۔ سٹی پولیس نے ملزموں کے ساتھ ملی بھگت کر کے درخواست میں نامزد ہونے کے باوجود ایک ملزم کو مسقط کو فرار کرا دیا اور ملزم کی پہلی بیوی کو بھی گرفتار نہیں کر رہی۔