شیخوپورہ: ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کا چھاپہ، افسروں کی غیر حاضری، دفاتر کو تالے لگوا دیئے 

Feb 25, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) میونسپل کمیٹی پر ایڈمنسٹریٹر تہنیت بخاری نے چھاپہ مارا تو  تمام افسر اپنی سیٹوں سے غیر حاضر تھے۔ ایڈمنسٹریٹر نے تمام برانچوں کو تالے لگوا کر ملازمین کو کمروں سے باہر نکال دیا اور ان کو حکم دیا کہ جب آپ کے افسر آفس میں موجود ہوں گے تو آپ بھی اس وقت آفس میں آجائیں۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کے تمام کمروں کو تالے لگوا کر آفس کی چابیاں اپنے ساتھ لے گئی، اطلاع ملتے ہی تمام افسران اپنے اپنے آفس پہنچے جہاں ان کے کمروں کو تالے لگے ہوئے تھے۔ میونسپل کمیٹی کی تمام برانچوں کو صبح 11 بجے تالے لگائے گئے اور آفس ٹائم ختم ہونے پر کمیٹی کے افسروں کو چابیاں واپس کی گئیں۔  ایڈمنسٹریٹر تہنیت بخاری  نے کہا تھا کہ میں صبح 11 بجے آفس پہنچی تو تمام برانچوں میں ملازمین تو موجود تھے مگر کسی برانچ کا کوئی بھی سربراہ اپنی سیٹ پر موجود نہیں تھا جس پر میں نے تمام برانچوں کو خود چیک کیا، برانچ کے ملازمین سے پوچھا آپ کی افسران کدھر ہیں ان کا سیدھا جواب تھا کہ ابھی تک آئے نہیں، جس پر میں نے تمام برانچوں کو تالے لگوا دیئے۔

مزیدخبریں