اسلام آ باد (آئی این پی ) عازمین حج کے لیے خوشخبری،پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھرمیں ریجنل پاسپورٹ دفاتر آج خصوصی طور پر کھلے ہیں،28 ہزار سرکاری عازمین حج کو پاسپورٹ کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سیعازمین حج کومتعلقہ پاسپورٹ آفس سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی گئی،ذرائع وزارت مذہبی امورکاکہنا ہے کہ بائیو میٹرک کر کے پاسپورٹ متعلقہ بینکوں میں جمع کرائے جائیں۔بائیو میٹرک کرا کے پاسپورٹ بینکوں میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 فروری ہے۔