سی سی پی نے پاکستان کے سٹیل سیکٹر میں سعودیہ بیسڈ تین مرجرز کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کمپٹیشن کمشن آف پاکستان (سی سی پی) نے میسرز سعودی آئرن اینڈ سٹیل کمپنی (حدید) سے متعلق تین مرجرز (انضمام) کی منظوری دے دی ہے۔ حدید پاکستان کی سٹیل مارکیٹ میں بھی مصروف عمل ہے۔ مجموعی ٹرانزیکشن دو اداروں کی تنظیم ِنو پر مْشتمل ہے جسے تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی حدید سٹیل مصنوعات بنانے کے سلسلے میں معروف ہے۔ یہ پاکستان کی سٹیل مارکیٹ میں سپاٹ سیلز میں مصروفِ عمل ہے اور بین الاقوامی تاجروں کے ذریعے پاکستان میں برآمدات کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...