بالی (نیٹ نیوز) انڈونیشیاء میں ایک روسی معمار نے بڑے بوئنگ طیارے کو ایک شاندار بنگلے میں تبدیل کر دیا ہے۔ انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے ایک پہاڑ پر اور سطح سمندر سے 150 میٹر بلندی پر واقع شاندار پرائیویٹ جیٹ ولا دنیا کا سب سے خوبصورت تبدیل شدہ بوئنگ 737 طیارہ ہے، ویسے تو یہ واقعہ کوئی غیر معمولی واقعہ نہیں کیونکہ اس سے قبل بھی بہت سے ہوائی جہاز گھروں، ریستورانوں اور یہاں تک کہ عجائب گھروں میں تبدیل ہو چکے ہیں لیکن روسی معمار فلیکس ڈیمن نے بوئنگ 737 کے ساتھ وہ کیا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔