پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ملزم کو بڑا ریلیف مل گیا 


اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ملزم طارق شفیع کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی اور ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ملزم طارق شفیع کو بڑا ریلیف مل گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق شفیع کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔عدالت نے طارق شفیع کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی پاسپورٹ ایک ہفتے میں نام نکال کر رپورٹ جمع کرائیں۔اس حوالے سے جسٹس طارق محمور جہانگیری نے 6صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیاجس میں کہا کہ اسی کیس میں ایک اورملزم فیصل مقبول کانام 20جولائی 2023کونکالنے کاحکم ہوا، 23جنوری 2023کو طارق شفیع کا نام پی سی ایل پر ڈالا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایافیصل مقبول اور شیریں مزاری کیس کافیصلہ اسی طرح ہے، دونوں کیسز میں عدالت نے پی سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا دونوں فیصلے فیلڈ میں ہیں، عدالت طارق شفیع کا نام بھی ایک ہفتے میں پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن