اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن کے پی کے میں ہارے ہیں اور چیخیں سندھ میں سنائی دے رہی ہیں۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب سے قوم پوچھ رہی ہے کہ پی ٹی آئی معاہدے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ آپ کو اور آپ کے خاندان کو جس طرح کے پی کے کی عوام نے رجیکٹ کیا، اس پر احتجاج کیوں نہیں کیا۔ آپ نے کے پی کے عوام کو کتنی قیمت پر بیچا ہے؟۔
مولانا الیکشن کے پی میں ہارے، چیخیں سندھ میں سنائی دے رہیں: فیصل کریم کنڈی
Feb 25, 2024