لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ سری لنکن کپتان وانندو ہسارنگا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پابندی اور جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ وانندر ہسارنگا کوڈ آف کنڈکٹ 2.13 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔ ہسارنگا پر 24 مہینوں میں 5 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونے پر پابندی عائد کی گئی۔وانندو ہسارنگا کو 5 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونے پر 2 انٹرنیشنل میچز کی پابندی لگا دی گئی۔ ہسارنگا کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی کیا گیا۔وانندو ہسارنگا نے میچ کے اختتام پر امپائر کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔افغان کھلاڑی رحمان اللہ گرباز کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ رحمان اللہ گرباز کو امپائر کے فیصلے کو نہ ماننے پر جرمانہ کیا گیا۔
آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی گرباز پر جرمانہ‘ہسارنگا پر پابندی عائد
Feb 25, 2024