کابل(این این آئی) طویل عرصہ کے بعد افغانستان میں سرگرم داعش خراسان نے ایک گھنٹے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وقاتلوا المشرکین کاف کے نام سے فلم میں جمہوریت کو کفر کہا گیا ہے۔ اس فلم میں داعش نے پہلی بار طالبان کے کنٹرول کے دور میں اپنی مختلف کارروائیوں کی نئی تصاویر شائع کی ہیں۔ جمہوریہ کے دور میں داعش کی کارروائیوں کے کچھ مرتکب افراد سے وفاداری کا عہد لینے کو بھی پیش کیا گیا ہے۔ فلم میں کابل میں سکھوں کے گوردوارے میں خودکش حملہ کرنے والے ابو محمد تاجکی کی گفتگو بھی شامل ہے۔
کابل: ’’جمہوریت کفر ہے‘‘ داعش نے ایک گھنٹے کی ویڈیو جاری کر دی
Feb 25, 2024