گلف آئل کا او ٹی او کی شراکت کیساتھ پاکستانی مارکیٹ میں منصوبے کا آغاز 

لاہور(کامرس رپورٹر ) پاکستانی آئل مارکیٹ کیلئے ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں عالمی لبریکینٹ کمپنی ’’گلف آئل ‘‘نے او ٹی او پاکستان کی شراکت کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ ’’ او ٹی او‘‘ پاکستان پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ معاہدہ عالمی پیٹرو کیمیکل کمپنیوں کی دلچسپی کو پاکستانی تیل کی مارکیٹ میں محفوظ تجارت، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کی منزل کے طور پر راغب کرے گا۔ گلف آئل یوکے کے سی ای او مائیک جونز نے لندن میں اپنے کارپوریٹ ہیڈ کوارٹرز میں پاکستانی ہم منصب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔

ای پیپر دی نیشن