پر امن احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی اور جمہوری ہے :جے یوآئی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جے یوآئی کے مرکزی رہنماؤں نے سندھ میں الیکشن میں دھاندلی کیخلاف جے یوآئی اور جے ڈی اے کے پرامن احتجاجی مظاہرے پر لاٹھی چارج اور شیلنگ اور پتھراؤ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں جے یوآئی سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو اور کارکن زخمی ہوئے۔ سندھ اسمبلی کے قریب  جے یو آئی اور جے ڈی اے کا پرامن احتجاج پر پولیس کالاٹھی چارج اور شیلنگ نے جمہوریت کے دعویداروں کی اصلیت قوم کے سامنے آئی ہے۔ پر امن احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی اور جمہوری ہے۔ حق ہے،اپنا حق مانگنے والوں  پر تشددموجودہ دور کا سیاہ باب ہے یہ باتیں جے یوآئی کے مر کزی رہنماؤں مولانا عبدالغفور حیدری،مولانا محمد یوسف خان، حاجی اکرم خان درانی، مولانا محمدامجد خان،مفتی روزی خان،محمد اسلم غوری،مفتی ابراراحمد اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی کارکن پرامن انداز میں احتجاج کرنا چاہ رہے تھے اور یہ ان کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ اس کا راستہ روکنے والوں نے ان کا آئینی حق چھینا ہے۔ آمریت کے دور کی یاد تازہ کردی ہے  پیپلز پارٹی جمہوریت کی دعویدار ہے تو پھر جمہوری انداز میں احتجاج کا راستہ کیوں روک رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن