عوامی اعتماد کی بحالی آئین کی روح کے مطابق نفاذ سے ممکن :لیاقت بلوچ

لاہور(نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی انتخابی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے پشاور میں ہزارہ، پشاور، مردان، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ اور بنوں ڈویژن کے اضلاع کے قومی، صوبائی اسمبلی امیدواران اور جماعت اسلامی کے صوبائی، ضلعی ذمہ داران کے انتخاب 2024 جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظام کیلئے ہمہ گیر اور بنیادی تبدیلیاں غیرجانبدارانہ انتخاب، عوامی اعتماد کی بحالی آئین پاکستان کے اس کی روح کے مطابق نفاذ سے ممکن ہیں۔ جماعت اسلامی 2029 اور 2034 کی طویل المیعاد منصوبہ بندی کے ساتھ پیش رفت کررہی ہے۔ کارکنان اور قومی و صوبائی حلقہ جات کے امیدواران عزمِ نو کیساتھ اپنی خامیوں، کمزوریوں پر قابو پاتے ہوئے جدوجہد تیز کرینگے۔ 

ای پیپر دی نیشن