لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کی نومنتخب ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو میں نہ مانوں والی ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر پارلیمان کے اندر جمہوری اور منظم طریقے سے تنقید برائے اصلاح والی سیاست کرنا ہوگی۔ پارلیمانی سیاست کا حصہ بن کر ہی عوام کی آواز کو بلند کیا جا سکتا ہے۔ حیلے بہانوں سے رخنے ڈالنے کا سلسلہ اب پی ٹی آئی کو ختم کرنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ جمہوری عمل اچھے طریقے سے آگے بڑھے پر امن انتقال اقتدار سے ہی جمہوریت کا پودا ایک تن آور درخت بنے گا۔
حیلے بہانوں سے رخنے ڈالنے کا سلسلہ اب پی ٹی آئی کو ختم کرنا ہوگا :نرگس فیض ملک
Feb 25, 2024