لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیکنڈری تا ایم اے تک کے سالانہ امتحانات اختتام پذیر ہو گئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے امتحانات کے کامیاب اور فول پروف انتظامات پر شعبہ امتحانات کی جملہ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ علامہ عین الحق بغدادی نے کہا کہ شفاف امتحانی نظام سے ہی معیار تعلیم میں بہتری لانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔