لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث نامور جید عالم دین مولانا محمد اکرم کاشمیری علالت کے بعد 70 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ مرحوم جامعہ اشرفیہ لاہور کے فاضل اور جامعہ اشرفیہ لاہور ہی میں استاذ الحدیث و رجسٹرار کے منصب پر تقریبًا 50 سال تک فائز رہے۔ اس دوران سینکڑوں طلباء نے آپ سے علم دین حاصل کرکے ملک و بیرون ملک اسلام کی اشاعت اور دین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے پڑھائی۔