لاہور( کلچرل رپورٹر)ممتاز دانشور ،سماجی شخصیات اور مثالی بزنس مین افتخار احمد سندھو کی خود نوشت ’’افتخار نامہ‘‘ کے عنوان سے شائع ہو گئی۔ اس سوانح عمری کی اشاعت کا سہرا معروف و مقبول اشاعتی ادارے ’’قلم فاونڈیشن انٹر نیشنل‘‘ کے روح رواں علامہ عبدالستار عاصم کے سر ہے جنہوں نے اپنی نگرانی میں خصوصی توجہ اور دلچسپی سے خوبصورت گیٹ اپ کے ساتھ اس کتاب کو شائع کیا ہے۔ عہد ساز سکالردانشور اور صحافی مجیب الرحمن شامی نے کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے’’افتخار احمد سندھو اپنی ڈھب کے آدمی ہیں سب سے جڑے ہوئے لیکن سب سے الگ ،وہ لاکھوں کروڑوں میں ایک ہیں۔