شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین منظور الحق ملک نے وفاقی کابینہ کی جانب سے گیس کی قیمت میں 67 فیصد اضافے کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے پیداواری لاگت میں بے جا اضافہ ہوگا، صنعتی سرگرمیاں بہت متاثر اور برآمدات کو بری طرح نقصان پہنچے گا حکومت اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور صنعتی شعبے کو ستی بجلی و گیس فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے تا کہ ملک میں صنعتکاری اور برآمدات کو بہتر فروغ دیا جا سکے پاکستان کی معیشت اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے کیونکہ پیداواری شعبہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں تاریخی سیر گاہ ہرن مینار کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے دیگر عہدیداران ، صنعتکاراور تاجروں کی بڑی تعدادبھی ہمراہ تھی۔
صنعتوں کو سستی بجلی و گیس کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں:منظور الحق
Feb 25, 2024