شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں او ر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف قائم ہوٹلز فوڈ پوائنٹس میں عوام کو انتہائی ناقص غیر معیاری کھانا دیا جا رہا ہے جس سے شہری معدہ،آنٹوں،جگر سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں ان ہوٹلوں میں غیر معیاری گوشت،گھی اور مضر صحت مصالحے استعمال کیے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خاموشی شہریوں کیلئے تشویش کا باعث بنتی جا رہی ہے اکثر ناشتہ پوائنٹ پر فروخت کیے جانے والے سری پائے،چاول اور چنوں میں بھی غیر معیاری گھی استعمال ہوتا ہے جبکہ چنوں کو ذائقہ دار بنانے کیلئے ان میں شادیوں اور دیگر تقریبات کا بچا ہوا سالن اور گوشت کو خشک کر کے پاؤڈر استعمال کیا جاتا ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹر ی پنجاب،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخوپورہ: ہوٹلز‘ فوڈ پوائنٹس پر انتہائی غیر معیاری کھانے فروخت ہونے لگے
Feb 25, 2024