سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کرے گا، ملک و قوم کے مسائل کا حل مستحکم جمہوری نظام میں ہے، تشدد اور انتشار والی سیاست کی اب ملک میں کوئی جگہ نہیں، مثبت رویوں کے ساتھ نئے حکومتی سفر کا آغاز ہی ملک و قوم کو تعمیر و ترقی کی منزل سے ہم کنار کرسکتا ہے، پاکستان کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیلنے والے حب الوطنی کے دعوے کر رہے ہیں، حکومت سازی کیلئے اتفاق رائے ملک و قوم کی معاشی ترقی کا ذریعہ بنے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اتحاد و یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔
مریم نوازکی قیادت میں پنجاب ترقی کرے گا: عرفان الحسن بھٹی
Feb 25, 2024