کامونکی:گھریلو ناچاقی،جھگڑے کے دوران خاتون سمیت تین افراد زخمی

Feb 25, 2024

کامونکی (نمائندہ خصوصی)گھریلو ناچاقی پر ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے خاتون سمیت تین افراد کو شدید زخمی کردیا گیا۔شیش محل روڈ کے اشفاق کی بیٹی فائزہ کی شادی افضا ل سے ہوئی، لیکن دونوں میں میاں بیوی میں ہم آہنگی پیدا نہ ہونے کی وجہ سے اکثر جھگڑا رہتا۔گذشتہ روز اسی بناپر افضال نے اپنے بھائی فیاض کی مدد سے فائزہ کو تشدد کا نشانہ بنارہا تھا جبکہ منع کرنے پر دونوں بھائیوں نے فائزہ کے والد اشفاق اور بھائی الطاف کو بھی زخمی کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں