حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) شہر میں مرمت کے نام پر سار ا سارا دن بجلی بند رکھنا معمول بن گیا۔ جس سے نہ صرف کاروبار تباہ ہونے شروع ہوگئے بلکہ شہریوں کوبھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ گیپکو کی جانب سے شہر کے اکثر علاقوں میں دن اور رات کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ہفتہ میں دوروز دن بھر بجلی بند کرکے شہریوں کی زندگی کو اجیر ن کردیا گیا ہے۔ شہریوںنے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی طویل بندش کا فوری نوٹس لیکر انکی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔
حافظ آباد:مرمت کے نام پر سارا دن بجلی بند رکھنا معمول بن گیا
Feb 25, 2024