قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی) مین بازاراور گردونواح میں جگہ جگہ بیمار لاغر اور پانی ملے گوشت کی فروخت عروج پر جاری ہے۔مضر صحت گوشت کے استعمال سے لوگ موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ۔سلاٹرز ہاؤس میں ڈیوٹی پر موجود ویٹرنری ڈاکٹرز نے چپ سادھ رکھی ہے۔اسی لئے قصاب جانوروں کو سلاٹرز ہاؤس میں لانے کی بجائے جہاں دل کرتا ہے اپنے اپنے گھروں ،ڈیروں اپنی اپنی دکانوں کے باہر ہی سلاٹرز ہاؤس بنا لیتے ہیں۔اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے ۔
قلعہ دیدار سنگھ:مضر صحت گوشت کی فروخت،شہری موذی امراض میں مبتلا
Feb 25, 2024