عمران نیازی کاآئی ایم ایف کو خط لکھنا غداری ہے:چوہدری مدثر ستار 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) عمران نیازی کا آئی ایم ایف کو پاکستانی مفادات کے خلاف خط لکھنا وطن سے غداری ہے یہ عمل 9 مئی سے بھی بڑا قابل مذمت واقعہ ہے ملکی سا  لمیت کے ذمہ دار ادارے پی ٹی آئی کے خلاف فوری اور موثر کاروائی کریں۔ اس بات کا مطالبہ مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 69 کے صدر چوہدری مدثر ستار انٹال، و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پی ٹی آئی پاکستان کی سا  لمیت کے خلاف سرگرم جماعت بن چکی ہے ۔اس نے ہمیشہ ملک میں انتشار عدم استحکام اور افراتفری کی سیاست کی ہے۔ اپنے چار سالہ دور حکومت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا تھا ۔اس لئے پی ٹی آئی پر ریاست اور ملکی مفادات کے خلاف اقدامات کی بنا پر مستقل پابندی لگائی جائے اور کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...