گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس افسر طیب حفیظ چیمہ کی طرف سے پتنگ بازی کی روک تھام اور کائیٹ فلائنگ آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کے حوالے سے سی پی او،ڈی پی اوز کوخصو صی احکامات جاری۔آر پی اونے کہا کہ ماضی میں پتنگ بازی کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچا۔لہذا تمام ضلعی سربراہان اپنے متعلقہ ضلع میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں۔ اور سپیشل برانچ کی معاونت سے ایسے مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے جہاں کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی ہوتی ہو،ملزمان کے خلاف کریک ڈان کیے جائیں۔ تاکہ کوئی حادثہ یا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔پتنگ بازوں،پتنگ فروشوں اور اس کی تیاری میں معاونت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لئے ضلعی سطح پر خصوصی ٹیموں تشکیل دی جائیں۔پتنگ بازی کے سامان کی ترسیل کو روکنے کیلئے سپیشل ناکہ بندی پوائینٹس ،پکٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔ہر سطح پر پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ضلعی سربراہان اپنے ضلع میں پتنگ بازی کے نقصانات بارے پرنٹ ،الیکٹرانک میڈیا پر آگاہی مہم بھی شروع کریں۔ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکنے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ اگر کہیں پتنگ بازی سے کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما ہوا تومتعلقہ ایس ایچ او،ایس ڈی پی اوزکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے عوام کے جان ومال کی حفاظت پولیس کا اہم قومی فریضہ ہے۔ شہریوں سے التماس ہے اس فعل کو جڑ سے اکھاڑنے میں مقامی پولیس کا ساتھ دیں۔مزید برآں گزشتہ دو ماہ کے دوران پولیس نے پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 178 مقدمات درج کر کے182 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 35570 پتنگیں اور1762 ڈور کی گوٹیں برآمد کی گئیں۔