متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کی نامزدگی کے لیے نام فائنل کر لیاگیا ہے۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے علی خورشیدی وزیراعلیٰ سندھ کے امیدوار ہوں گے۔مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ، منگل کو حلف لیں گے واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے ایک بار پھر مراد علی شاہ کا نام فائنل کیا ہے۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے تیسری مرتبہ مراد علی شاہ کا نام فائنل کیا ہے جس کی منظوری بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔