آئندہ 2 روز کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

مغربی ہواؤں کے سلسلے کی وجہ سے کراچی میں آئندہ 2 روز تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے سبب قمبر شہداد کوٹ، سکھر، جیکب آباد، شکارپور میں درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسی سلسلے کے سبب کراچی میں پیر اور منگل کو تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ شہر میں پیر کو مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ پیرکو کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن