ہم فیلڈ خالی نہیں چھوڑنا چاہتے،ہمارے پاس بڑی تعداد میں ارکان موجود ہیں: رانا آفتاب

سنی اتحاد کونسل کے وزیراعلی پنجاب کیلئے نامزد امیدوار رانا آفتاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے ہیں۔نامزد وزیراعلیٰ پنجاب رانا آفتاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس فیلڈ کو خالی نہیں چھوڑنا چاہتے. پنجاب اسمبلی میں ہمارے پاس بڑی تعداد میں ارکان موجود ہیں.ہمارے ارکان کو ایوان میں نہیں آنے دیاجارہاہے۔انہو ں نے کہا کہ اسلم اقبال کو یہ پنجاب اسمبلی میں داخل نہیں ہو نے دے رہے  اور نہ ہی ہمارے منتخب رکن احمر رشید بھٹی کو آنے دیا جا رہا ہے. ہماری ریزرو سیٹوں کو ابھی تک نوٹیفائی کیا گیا۔ہم احتجاجا وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن لڑرہےہیں. اگر میدان خالی چھوڑ دیا تو یہ لوگ کہیں گے ہم ڈر گئے.انہوں نے کچھ ہمارے ممبران پر جھوٹے مقدمات کروائے ہیں ،حالانکہ اسپیکر نے کہا تھا ریزرو سیٹوں پر منتخب ارکان کوبھی ووٹ کاسٹ کرنے کا حق ہے۔رہنما سنی اتحاد کونسل کا مزید کہنا تھا کہ فخر کی بات ہے مجھے اس عہدے کیلئے نامزد کیا گیا. کل انشاءاللہ ایک سرپرائز دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن