پشاورزلمی کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 212رنز کا ہدف

Feb 25, 2024 | 21:16

ویب ڈیسک

پی ایس ایل 9 کے بارہویں میچ میں پشاورزلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 212رنز کا ہدف دیدیا۔پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 211 رن بنائے،صائم ایوب 55گیندوں پر88رن بنا کر نمایاں رہے.بابراعظم 48،رومین پاول نے 46رن بنائے۔محمد حارث 12 اور آصف علی نے 6رنز کی اننگز کھیلی۔شاہین شاہ آفریدی نے 3وکٹیں حاصل کیں،جہانداد خان نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزیدخبریں