آسٹریلین اوپن ٹینس : فرانس کی ماریوبرتولی نے سربیا کی جیلینا جانکووچ کو شکست دیدی

Jan 25, 2009

سفیر یاؤ جنگ
ملبورن (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کی ماریون برتولی نے سربیا کی عالمی نمبر ون اور ٹاپ سیڈ کھلاڑی جیلینا جانکووچ کو آسٹریلین اوپن کے چوتھے رائونڈ میں شکست دے دی۔ فرانسیسی سٹار نے سربیا کی جانکووچ کی خراب سروس سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور کسی بھی موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ صرف 82 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں برتولی نے حریف کو 6-1 اور 6-4 سے شکست دے دی۔ برتولی اس سے قبل سات بار کی کوششوں میں اس ایونٹ کے دوسرے رائونڈ سے آگے نہیں جا سکی تھیں جبکہ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ روس کی نادیہ پیٹرووایا ویراز وانا ریوا سے ہوگا، اپنی کامیابی پر برتولی نہایت خوش تھی۔
مزیدخبریں