پاکستانی وکٹ کیپر ذولقرنین حیدر پاکستان کرکٹ بورڈ کو قانونی نوٹس بھجوائیں گے

Jan 25, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لندن (آصف محمود سے /مانیٹرنگ نیوز/اے پی پی) لندن میں مقیم پاکستانی وکٹ کیپر ذولقرنین حیدر نے فیس بک پر اپنے نئے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی فیکٹ فائنڈنگ کمےٹی کو قانونی نوٹس بھجوائیں گے۔ یاد رہے کہ پی سی بی کی فیکٹ فائنڈنگ کیمٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ذولقرنین حیدر کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ اس رپورٹ پر ذولقرنین حیدر نے سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیمٹی نے ان کی توہین کی ہے، وہ پی سی بی اور کمیٹی میں شامل لوگوں کو قانونی نوٹس بھجوائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ ذوالقرنین حیدر سمیت کوئی بھی پاکستانی کسی بھی قانونی نوٹس بھجوا سکتا ہے لیکن اس کیلئے کوئی وجہ ہونی چاہئے۔ ذوالقرنین حیدر تو پہلے ہی ملک سے بھاگے ہوئے ہیں، اب بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تفضل رضوی نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی قانونی نوٹس بھیج سکتا ہے لیکن نوٹس کی کوئی وجہ ہونی چاہئے۔ تفضل رضوی نے کہا کہ پی سی بی کو نوٹس موصول ہوا تو وہ اس کا بھرپور دفاع کرینگے اور ہرجانہ کے ساتھ اس کو جمع کرائے گا۔
مزیدخبریں